ابجدی حروف

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - حروف جو تصویری علامات کی بجائے صوتی بنیاد پر اختیار کیے گئے، یعنی ا ب ج د وغیرہ۔ "نہایت ابتدائی زمانے میں ہیرو غلیفی - میں حروف نہ تھے، - تصویریں تھیں جو باالذات یا بالعرض مطالب پر دلالت کرتی تھیں، ٦٠ ق م میں ابجدی حروف ایجاد ہوئے۔"      ( ١٩١٢ء، شبلی، مقالات، ١٠٦ )

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'ابجدی' کے ساتھ عربی سے ہی 'حرف' کی جمع 'حروف' لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا۔

مثالیں

جنس: مذکر